میرا نام انتظار ہے
وہ مجھ سے میرا نام پوچھتے ہیں، راست
ان سے کہہ دو
نام تو محض ایک شناخت کا بہانہ ہے۔
اصل میں ہر شخص
اپنے نام کے پیچھے
کسی نہ کسی چیز کا منتظر ہے۔
،کوئی کسی کے لوٹ آنے کا
،کوئی خود کو پا لینے کا
اور کوئی اپنے رب سے ملنے کا۔
،سو ان سے کہہ دو
،نام کوئی بھی ہو
،داستان کوئی بھی ہو
ہم سب کی پہچان آخرکار
:ایک ہی لفظ میں سمٹ جاتی ہے
انتظار۔
میرا نام انتظار ہے۔
(راست)
0 Comments:
Post a Comment