Sham-e-Ghareeban | Islamic Poetry on Karbala
شام غریباں
ہاتھ ماتم میں سبھی بلند ہو گئے
سادات کے خیموں میں جب آگ کے پیوند ہو گئے
امامت کو جب زینب(ع) نے پشت پہ سوار کرلیا
دشمن کو گماں ہوا، عباس(ع) پھر بقید حیات ہو گئے
ڈھونڈتی رہی سکینہ(ع) دشت میں حسین(ع) کو
مقتل تلک ائی تو، زخمی کان ہو گئے
دو قمیض لئےاصغر(ع) کے، نکلی جب خیموں سے رباب(ع)
لوٹنے کو انہیں قافلے تیار ہو گئے
پڑھ کے مصائب محمدﷺ کی آل کے، اے راست
پیٹا میں نےاپنا چہرہ، پرگال تیرے کیوں لال ہو گئے؟
(راست)








