بچپن کے دن
بارش کے نیلے رنگ میں بھرے خواب گلابی تھے
میرے بچپن کے دن میرے جیسے تھے
فکر سے پرے، الجھن میں پڑے
کچھ کام نوابی تھے
حقیقت سے دور مگر قدرت کے قرب مکاں تھے
میرے سوچ کے زاویے کب مجھ پہ عیاں تھے
رات میں اڑتی پریوں کے سپنے جواں تھے
اضطراب سے خالی سبھی دن جاوداں تھے
ہرکھیل میں سو تماشے تھے
میرے بچپن کے دن تھوڑے دن کیوں باقی تھے؟
(راست)
0 Comments:
Post a Comment