Tawiz | Sad Urdu Ghazal about break up
Muhabbat Kay Naam Urdu Ghazal | free love poem
محبت کے نام
واقف کب کوئی میرے نام سے ہے
عاشق مجنون ہوں، ساری پہچان، تیرے نام سے ہے
محفل ذکر تو ہی رہا رات بھر
نہ رہا رقیب کوئی، مطلب سبھی، کو تیرے کلام سے ہے
تو جو چلے تو ہتھیلیاں رکھوں تیرے قدموں تلے
انکار کب مجھے اس کام سے ہے؟
پھیلی رہی روشنی تیرے ورد ذکر سے
نہ رہا بلبل کو بھی اب، ڈر شام سے ہے
فکر وصل سے آزاد ہوں میں اب راست
کہانی یہ محبت کے نام ، بن انجام سے ہے
(راست)
bachpan ke din | childhood Special Feature ghazal
بچپن کے دن
بارش کے نیلے رنگ میں بھرے خواب گلابی تھے
میرے بچپن کے دن میرے جیسے تھے
فکر سے پرے، الجھن میں پڑے
کچھ کام نوابی تھے
حقیقت سے دور مگر قدرت کے قرب مکاں تھے
میرے سوچ کے زاویے کب مجھ پہ عیاں تھے
رات میں اڑتی پریوں کے سپنے جواں تھے
اضطراب سے خالی سبھی دن جاوداں تھے
ہرکھیل میں سو تماشے تھے
میرے بچپن کے دن تھوڑے دن کیوں باقی تھے؟
(راست)
Kahani | Romantic urdu Ghazal
Subscribe to:
Posts
(
Atom
)
Hi, I'm Hammad Hussain, the writer behind Raast Official. This blog is where I share my poetry and literary articles. Join me in exploring the beauty of words. Thank you!