شام غریباں
ہاتھ ماتم میں سبھی بلند ہو گئے
سادات کے خیموں میں جب آگ کے پیوند ہو گئے
امامت کو جب زینب(ع) نے پشت پہ سوار کرلیا
دشمن کو گماں ہوا، عباس(ع) پھر بقید حیات ہو گئے
ڈھونڈتی رہی سکینہ(ع) دشت میں حسین(ع) کو
مقتل تلک ائی تو، زخمی کان ہو گئے
دو قمیض لئےاصغر(ع) کے، نکلی جب خیموں سے رباب(ع)
لوٹنے کو انہیں قافلے تیار ہو گئے
پڑھ کے مصائب محمدﷺ کی آل کے، اے راست
پیٹا میں نےاپنا چہرہ، پر تیرےگال کیوں لال ہو گئے؟
(راست)
0 Comments:
Post a Comment